لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یکجہتی، ہمدردی اور مساوات کا قیام ہی ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔انہوں نے انسانی یکجہتی کے بین الاقوامی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی یکجہتی سے ہی غربت، ناانصافی اور معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ ممکن ہے، حکومت پنجاب انسانی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر پالیسیاں اور منصوبے انسانیت کی خدمت اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے وقف ہیں، ہر طبقے کو ترقی میں شامل کر کے یکجہتی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ایسے معاشرے کی تشکیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں جہاں ہر شخص کو برابری کے مواقع میسر ہوں، رنگ، نسل، مذہب اور قوم سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...