اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرزسے حقیقی ا?مدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ مجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجازہوگا ، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل،اکاؤنٹ منجمد ہوگا جب کہ فائلر کے والدین، اہلخانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سعودی شہزادہ منصور کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ...
لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے۔...
کراچی ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات پر17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے
کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات پر17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودیہ جانیوالا مسافر...
پاک سعودیہ عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں’ وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(این این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں...
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کچی آبادی سے متعلق پالیسی رپورٹ 2 ہفتوں...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادی کیس میں وفاقی حکومت سے کچی آبادی سے متعلق پالیسی رپورٹ 2...
بانی پی ٹی آئی چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوں...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس لیے قید ہیں کہ...