اسلام آباد(این این آئی)جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل جسٹس منصور کا ایک اور خط سامنے آ گیاجس میں اہم امور پر بات کی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا میکانزم ہونا چاہیے۔ آئینی بینچ میں کتنے ججز ہوں، اس کا میکانزم بنانا بھی ضروری ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔ کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے۔ کمیشن بغیر پیمانہ طے کیے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دے چکا ہے۔ 26 ویں ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہوں۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ پہلے فل کورٹ بنا کر 26 ویں ترمیم کا جائزہ لینا چاہیے۔ رولزپر میری رائے اس ترمیم اور کمیشن کی آئینی حیثیت طے ہونے سے مشروط ہے۔علاوہ ازیں جسٹس منصور نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دی۔ انہوں نے جج تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت کی اور کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے۔خط کے مطابق جج آئین کی حفاظت اور اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے۔ ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہییں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...