خاران(این این آئی)بلوچستان میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، جس سے خاران شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران آئی ای ڈی بنانیوالی ایک فیکٹری قبضے میں لے لی گئی، جس میں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دورانِ آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا۔ بارود سے لیس اس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔آپریشن کے موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی زخمی ہو گئے جب کہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیاگیا۔ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق،...
فتح جنگ (این این آئی)پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس...
بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
سنچورین(این این آئی)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل...
کوربن بوش اور ربادا نے جیتا ہوا میچ چھین لیا، شان مسعود
سنچورین (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے ہم نے میچ جیتنے کے کئی مواقع گنوائے ،پہلی اننگز میں...
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو 184 رنز سے ہرا دیا
میلبرن (این این آئی)آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں...
بشارحکومت کو گرانے کے عمل میں جانی نقصان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی...
دمشق(این این آئی)شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ شامی باشندوں نے 14 سال تک مصائب برداشت کیے اور...