قاہرہ(این این آئی )مصر میں ترکیہ کے سفیر صالح متلو سین نے زور دے کر کہا ہے کہ شام کے واقعات ان کے ملک کو متاثر کر رہے ہیں۔ انھوں نے عرب ٹی وی کو دیئے گئے بیانات میں کہا کہ ترکیہ ایک متحد شام چاہتا ہے۔انہوں نے کہا ہم شام پر اپنا تسلط مسلط نہیں کرنا چاہتے۔ داعش اور کرد جنگجوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام سے دہشت گردی کا کوئی خطرہ ہمیں درپیش ہو۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں نئی حکومت کو اپنے لوگوں پر انحصار کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری نے شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کو تعمیر نو کے لیے مدد کی ضرورت ہے اور ترکیہ شام کے لیے اپنی مدد بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان جلد شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کریں گے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...