تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی بمباری سے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 25 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ بمباری جبالیہ و دیگر علاقوں میں کی ہے۔ طبی اہلکاروں کے مطابق جبالیہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ایک اسرائیلی بمباری کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ۔ایک ہی گھرانے کے قتل کیے گئے ان 10 فلسطینیوں میں 7 بچے تھے۔ اس امر کی تصدیق غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے بھی کر دی ہے۔ شہری دفاع کے ادارے کے مطابق یہ بمباری جبالیہ کے علاقے النازلہ میں کی گئی جو جبالیہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔غزہ کی شہری دفاع کی علاقے میں کام کرنے والی ٹیم کے ترجمان محمد باسل کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کا ہدف ایک گھر کو بنایا گیا۔ جہاں سات بچوں سمیت دس شہید ہو گئے۔سات بچوں میں سے سب سے بڑی عمر کا بچہ 6 سال کا تھا۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...