ریاض (این این آئی )شام کی نئی انتظامیہ کے کمانڈر انچیف احمد الشرع نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ہاں بہت جرات مندانہ منصوبے شروع کیے ہیں۔ سعودی عرب کے پاس ایک ترقیاتی ویژن ہے جس کا اب ہم دمشق میں انتظار کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے مزید کہا شام اور سعودی عرب کے درمیان کئی نکات ایسے ہیں نئی شامی انتظامیہ جن کے متعلق خیال کرتی ہے کہ ہم وہاں مل سکتے ہیں۔ ان نکات میں اقتصادیات، ترقی اور دیگر تعاون کے امور شامل ہیں۔شامی میڈیا نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں شام کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے دمشق میں نئی انتظامیہ سے پابندیاں اٹھانے پر بات چیت کی۔ سیزر ایکٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وفد نے جمعہ کو نئی انتظامیہ کے ساتھ ھیئہ تحریر الشام کو دہشت گردوں کی فہرستوں سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...