ترک وزیر خارجہ کی الشرع سے ملاقات، شام سے جلد از جلد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

0
16

انقرہ (این این آئی )ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اتوار کے روز شامی دارالحکومت دمشق کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ان کی التحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ شام کی تازہ صورت حال، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شام سے جلد از جلد عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔