تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران نے خطے میں کوئی پراکسی بنا رکھی ہے اور نہ ہی ایران کو کسیپراکسی’ کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خامنہ ای نے اس امر کا اظہار ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ علاقے میں ایرانی پراکسیزلڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا اگر کوئی ملک اپنے لیے یہ راستہ لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ایرانی پراکسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کوئیپراکسی فورس’ نہیں ہے۔ یمن اپنے ایمان کی وجہ سے لڑتا ہے، حزب اللہ کی جنگ بھی ایمان اور عقیدے کی طاقت کی بنیاد پر ہے۔ جہاں تک حماس اور اسلامی جہاد گروپ کا تعلق ہے وہ بھی اپنے عقیدے اور ایمان کے تقاضے کے طور پر لڑتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہی انہیں جہاد پر مجبور کرتا ہے۔ وہ ہماریپراکسی’ کے طور پر کام نہیں کرتے۔امریکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ ایران اپنیپراکسیز’ سے علاقے میں محروم ہو گیا ہے۔ یہ ان کی ایک اور غلطی ہے۔ انہیں خبر رہیجس روز ایران نے کوئی قدم اٹھانا چاہا تو ہم کسیپراکسی’ کے محتاج نہ ہوں گے۔’
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...