لاہور، اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویری گڈ بوائز ! پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یادگار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے، صائم ایوب، سلمان آغا ،سفیان مقیم اور دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے محظوظ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم پر برتری ثابت کردی، امید ہیقومی کرکٹ ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
مقبول خبریں
شیری رحمان کا کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار...
گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب...
ایف 8 ایکسچینج چوک کا انڈر پاس صرف 42 روز کی ریکارڈ مدت میں...
اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...