حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

0
15

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ مذاکراتی عمل شروع ہونا مثبت پیش رفت ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان مذکرات کے نتائج ملک و قوم بالعموم ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے اچھے ہوں گے، حکومتی ٹیم کھلے دل و دماغ کے ساتھ بات کرنے کے لئے آئی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اسی جذبے کے ساتھ بات چیت کرے گی۔