اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں کے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کا جنوری میں افتتاح کیا جائیگا، جو کہ صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بروقت دور کیا جائے، مقررہ مدت میں دونوں منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو جلد سے جلد ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں منصوبوں کے مختلف سیکشنز پر ہمہ وقت کام جاری رکھا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز نے پراجیکٹس پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبوں کے فلائی اوورز اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...