سرینگر(این این آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے5اگست کو یوم استحصال منایا جسکا مقصد مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 2019میں اس دن کیے جانیوالے غیر قانونی اقدامات کیخلاف احتجاج ریکارڈ کراناتھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 5اگست 2019کوبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیا تھا۔5اگست کا دن یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال جبکہ آزاد جموںو کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر کے دارلحکومتوںمیں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے کیلئے احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں ، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ یوم استحصال اور یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور غلام احمد گلزار سمیت دیگر رہنمائوں نے سرینگر میں جاری اپنے پیغامات اور بیانات میں کہا ہے کہ 5اگست 2019مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ متعصب مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا مقصدآبادی کے تناسب کو بگاڑنا،مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کوختم کرنا اور آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...