لاہور( این این آئی)مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم کے پیٹرنز میں شامل کرلیا گیا ،ڈزنی کی اسکرین رائٹر اور ہدایت کارہ لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست بن گئیں۔یوکے مسلم فلم نے اس بات کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے، یوکے مسلم فلم کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں۔اسی حوالے سے مہوش حیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عالمی تنظیم نے انہیں اپنا سرپرست مقرر کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔مہوش حیات کی طرح لینا خان نے بھی یوکے مسلم فلم کی سرپرست مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...