لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی 76ویں سالگرہ بدھ کو ملک بھرمیںمنائی گئی اور کئی مقامات پر ہونے والی تقریبات میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع کیک کاٹے گئے، مٹھائی تقسیم کی گئی اور نوازشریف کی صحت و سلامتی سمیت ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کشمیری گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف 25 دسمبر1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج سے تجارت کی تعلیم حاصل کی اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔سابق وزیراعظم نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1981 میں وزیر خزانہ پنجاب کی حیثیت سے کیا، بعد ازاں 1985 تا 1990 وزیراعلیٰ پنجاب رہے، نواز شریف 1990ء تا 1993ئ، 1997ء تا 1999ء اور تیسری بار 2013ء تا 2017ء وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو 5 کامیاب دھماکے کر کے ملک کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی ملکوں کی واحد ایٹمی طاقت بنانا نواز شریف کا اہم کارنامہ ہے۔2006 میں بینظیر بھٹو سے مل کر میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے فوجی حکومت کے خاتمے کا عزم کیا، تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے میاں نوازشریف ایک بار بھی اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری نہ کر سکے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...