لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کی بے مثال قیادت، غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، قائداعظم اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بنیاد پر عظیم قوم کی تشکیل کے نظریہ کے علمبردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں ہر شہری کو مساوات، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں، محمد علی جناح کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت ہے، اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے توانائی وقف کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ویڑن کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں جو قائد کے اصولوں کا عملی مظہر ہو، پاکستان کی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظم کے افکار کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کریں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں بابائے قوم کے خوابوں کی تکمیل کیلئے استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...