اسلام آباد (این این ئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی عمارت اور اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کا ریجنل پاسپورٹ آفس اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 14 شہروں میں نادرا کے 24/7 میگا سنٹر قائم ہیں، جہاں شہریوں کو پاسپورٹ بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں بھی ماڈل پاسپورٹ سنٹر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب پاسپورٹس کابیک لاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کو مقررہ وقت میں پاسپورٹ فراہم کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے پاسپورٹس کا چھ، چھ ماہ کا بیک لاک ہوتا تھا، جو اب ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لاہور اور کراچی کے حالیہ دوروں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں رش کے بغیر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افضل، رفعت مختار راجہ، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر داخلہ نے پاسپورٹ پروڈکشن کے نئے سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کو اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات دیئے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...