اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوری اور پارلیمانی نظام حکومت میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، سیاست بات چیت سے ہوتی ہے، ترقی تب ہی آسکتی ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز تعمیری بات چیت میں مصروف ہوں۔انہوں نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما اپنے ذاتی اور سیاسی ایجنڈوں پر قومی مفادات کو ترجیح دیں۔وفاقی وزیر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...