یمن پر اسرائیلی حملے، نیتن یاہو کی حوثی رہنمائوں کو ختم کرنے کی دھمکی

0
18

صنعائ(این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حوثیوں کے خاتمے تک اپنے مشن کو جاری رکھنے کے تل ابیب کے عزم کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حوثی گروپ ایران کا دہشت گرد بازو ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حوثی گروپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروپ کو ایسا سخت سبق سکھائیں گے جیسا کہ انھوں نے حماس، حزب اللہ اور اسد حکومت کو سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنے دشمنوں کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔