سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائے گی،پیر صاحب پگارا ایسی باتیں نہ کریں۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائی گی،پیر صاحب پگارا ایسی باتیں نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ پیر صاحب کا احترام ہے،لیکن ان باتوں کی اہمیت نہیں،بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ضرور بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی چاہیے تو بلاول بھٹو زرداری کل بھی وزیر اعظم بن سکتے ہیں،ہم بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے مسائل کی خاطر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا احترام ہے۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان تنقید سے پہلے دور اقتدار میں اپنے بیانات سن لیں،وہ کیا کہا کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو تنقید کرنے کے بجائے تجویز دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اگر پارلیمنٹ میں نہیں تو کیا ہوا اسکی سیاسی اہمیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت ملک کو مسائل سے نکالنے کا ہے،پانی کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...