اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 27 دسمبر صرف پیپلز پارٹی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جمہوریت پسند عوام کے لیے بھاری دن ہوتا ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر شیری رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہاکہ 27 دسمبر ہم سب کے لیے مشکل دن ہے، صرف پیپلزپارٹی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت پسند عوام ہے، ان کے لیے یہ دن بھاری ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا نے سوگ منایا، وہ ہمارے لیے قومی اثاثہ تھیں، نام کی طرح ان کی زندگی بھی بے نظیر تھی۔شیری رحمن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وہ اپنے ورکرز کا نام فخر سے بلند کر گئیں۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی سوچ، حوصلے اور فکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں
مقبول خبریں
مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی...
افغان حکومت اپنی سرزمین سے ٹی ٹی پی کی کارروائیاں روکے، وزیر اعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر افغا ن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے...
فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
لاہور(این این آئی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان...
27 دسمبر ہم سب کیلئے مشکل دن ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 27 دسمبر صرف پیپلز پارٹی کے لیے...
پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائے گی،پیر صاحب پگارا ایسی باتیں...
سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائے گی،پیر...