اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا میں جاری اے آر ایف کے وزارتی اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے اعلی نمائندہ جوزف بوریل سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ نمائندے کے مابین پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ تبادلوں اور باہمی فائدہ مند تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت پر جی ایس پی پلس کے اثرات کو سراہا۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے یورپی یونین کی حمایت کرتے ہوئے پولیٹیکل ڈائیلاگ کے ساتھ پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد از جلد انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی منظر نامہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران کو روکنے کے لیے مسلسل رابطے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اعلیٰ نمائندے کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے افغانستان کی صورتحال پر قریبی رابطہ کاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...