اسلام آباد(این این آئی)سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔وزارت قانون نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات تحریری طور پر سینیٹ میں پیش کیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب ماہانہ 12 لاکھ 39 ہزار بنیادی تنخواہ ملتی تھی، سابق چیئرمین نیب کو اپنی مدت کے دوران 7 کروڑ 45 لاکھ روپے بنیادی تنخواہ دی گئی۔وزارت قانون کے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کو 6 ہزار روپے ماہانہ فون الاؤنس، 68 ہزار ہاؤس رینٹ دیا گیا، جاوید اقبال کو پوری مدت کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار ٹیلی فون الاؤنس اور 38 لاکھ 58 ہزار ہاؤس الاونس دیا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ بطور ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ جسٹس جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن، مراعات اور گریجویٹی کی تفصیلات نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...