لاہور(این این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے رہے، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی۔موٹروے ایم 2لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی، موٹروے ایم فور کو بھی بند کر دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی، جھنگ، صفدرآباد، گوجرہ اور گگو منڈی میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ترجمان موٹر ویز کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...