بیجنگ(این این آئی ) چین نے جدید ترین، نئی طرز کا طیارہ بردار بحری جہاز سیچوان لانچ کیا ہے، جو 076 طرز کا پہلا ماڈل ہے اور چینی بحریہ کا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جہاز سمندر اور خشکی دونوں پر جنگی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔سیچوان جہاز زمینی دستوں کو لانچ کرنے اور فوجیوں کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس سیچوان جہاز کی خاصیت اس کا برقی مقناطیسی کیٹاپلٹ ہے، جو لڑاکا طیاروں کو اس کے عرشے سے براہ راست فضا میں بلند کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔اس اریسٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے طیارے کم فاصلے میں جہاز کے ڈیک پر اتر کر فوری طور پر رک سکتے ہیں، جو آپریشنل کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔چین ایٹمی توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ بحری جہازوں کو دور دراز علاقوں میں بغیر ایندھن بھرے تعینات کیا جا سکے۔سیچوان کی لانچنگ شنگھائی کے ہوڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی اور اسے چینی بحریہ میں شامل کرنے سے قبل مزید جانچ اور سمندری آزمائشوں سے گزارا جائے گا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...