لاہور( این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلا کے خلاف پاکستان کے پرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔
مقبول خبریں
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...