لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے آذربائجان کی انٹرنیشنل سرمایہ کار کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے چیئرمین مسٹر بابک کر رہے تھے۔پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر کے آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور زرعی اجناس کی برآمد پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے وفد کو پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے بھی آگاہ کیا۔چئیرمین گروپ مسٹر بابک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب سے آذربائجان کو گوشت،کپاس،چاول اور ایل پی جی گیس کی برآمد میں دلچسپی رکھتا ہے، گروپ نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام باکو پنجاب ٹریڈ آفس کھولنے کی پیشکش بھی کی اور پیمکو کے زیر انتظام سلاٹر ہاؤس کی لیز آؤٹ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام باکو میں پنجاب ٹریڈ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور پنجاب ٹریڈ آفس کے قیام سے پاکستان اور آذربائجان کے تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے۔صوبائی وزیر نے باکو میں پنجاب ٹریڈ آفس کے قیام کے لئے تیزی سے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے وفد کی سیکرٹری لائیو سٹاک سے ملاقات کرائی جائے گی۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے،زرعئی اجناس کی برآمدات کے حوالے سے آذربائجان کے گروپ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور گروپ کے دیگر افراد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...