لاڑکانہ/ کوئٹہ ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی تحصیل وڈھ کے انفارمیشن سیکریٹری ماسٹر خان محمد سینئر رکن عبدالودود لہڑی کی ٹریفک حادثہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سو گوار خاندانون سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے ماسٹر خان محمد گرگناڑی اور عبدالودود لہڑی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ورکرز کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہے ان کی ناگہانی شہادت میرے لئے اور پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ اور غمگین ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اج دونوں کارکنوں نے جام شہات نوش کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے اللہ پاک مرحوم ماسٹر خان محمد گرگناڑی اور عبدالوجود لہڑی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطاء فرمائے ۔دکھ کی اس گھڑی میں سو گوار خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہوں اللہ پاک اس بڑے نقصان کے موقع پر شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا کریں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...