اسلام آباد (این این آئی)سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی میں 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے تقریباً 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کْرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 2 مقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 28 دسمبر کی صبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔دراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی صبح خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے اس بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ذرائع کے مطابق مؤثر جوابی فائرنگ سے 15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موثر جوابی کارروائی اور گولا باری سے افغان طالبان 6 پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے جب کہ افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے تاہم فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے بجائے افغان طالبان فتنہ الخوارج کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...