دمشق(این این آئی)شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ شامی باشندوں نے 14 سال تک مصائب برداشت کیے اور وہ المیوں سے گزرے ہیں۔ انہوں نے کہا شام میں تنازع کا پیمانہ پیچیدہ تھا۔ شام کے بحران کا سیاسی حل ممکن نہیں ہے۔ حکومت کو گرانے کے عمل میں جانی نقصان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان می انہوں نے کہاکہ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچانا ایک ترجیح ہے۔ انتظامیہ نے جانوں کے تحفظ کے لیے ایک تیز فوجی آپریشن کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کے دوران ہم نے بڑے شہروں میں داخل ہونے کا خیال رکھا اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ساتھ تھی۔ ہم بغیر کسی نقل مکانی کے آپریشن کے شامی شہروں کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار کی منتقلی ہموار تھی کیونکہ اس نے اداروں کے خاتمے کو روکا۔ شام میں جو کچھ ہوا وہ تاریخی تھا۔ایس ڈی ایف اور اندرونی سیاست کے ساتھ تعلقات کے بارے میں احمد الشرع نے شامی فوج میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے انضمام کا خیر مقدم کیا۔احمد الشرع نے کہا ہتھیار صرف ریاست کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں اور یہ اصول ایس ڈی ایف پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ شمال مشرقی شام میں بحران کے حل کے لیے اب ایس ڈی ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔