میلبرن (این این آئی)آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں شامل ہو سکے۔یشاسوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 474 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، میزبان ٹیم نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی آسٹریلیا نے 2 اور بھارت نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہو ہے۔
مقبول خبریں
19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کیلئے معافی کے اعلان کو کوئی...
وزیراعظم کاشمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری...
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ...
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف...
راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع...
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ...