سنچورین (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے ہم نے میچ جیتنے کے کئی مواقع گنوائے ،پہلی اننگز میں کوربن بوش ،دوسری میں ربادا نے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے اہم موقع پر فائدہ اٹھانا ہوتا ہے،ہم نے بار بار جنوبی افریقاکو میچ میں واپس آنے کا موقع دیا،ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر اختتام نہ کرسکے۔آسٹریلیا میں بھی ہمارے ساتھ یہی ہوا تھا،سعود اور عباس کی کارکرگی اچھی تھی،سنچورین میں سنچری کرنا بڑا کارنامہ ہوتا،ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بالرز میں کوالٹی نہیں،ہمارے بالرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ہم نے ٹیسٹ کی بہترین ٹیم بننا ہے تو ان غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،ہمارے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار جنوبی افریقا میں کھیل رہے ہیں، ہم نے بیٹنگ میں بھی غلطیاں کیں جس کا اعتراف میں کرچکا ہوں۔صائم اورمیری،بابر اور سعود کی لمبی پارٹنرشپ میچ میں تبدیلی لاسکتی تھی۔شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق رہا۔ پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن وہ میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔شان مسعود نے کہا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں مقابلے کو اپنے حق میں کرنا سیکھنا ہوگا۔اْن کا کہنا تھا کہ محمد عباس اور سعود شکیل نے جو کارکردگی پیش کی اْس کی وجہ سے ہمیں ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیل کے معیار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کیلئے معافی کے اعلان کو کوئی...
وزیراعظم کاشمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری...
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ...
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف...
راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع...
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ...