پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں جیل سے تب باہر نکلوں گا جب ہمارے ورکرز نکلیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ خوش باش اور فٹ تھے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کریں گے، بانء پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، سویلین کیسز ملٹری کورٹس میں نہیں ہونے چاہئیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال تشویش ناک ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...