پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

0
23

لاہور( این این آئی) پنجاب میں دھند نے شدت اختیار کر لی جس کی وجہ سے موٹرویز مختلف مقامات پر بند رکھی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی۔موٹروے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان ، موٹروے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ تک اور ایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک گاڑیوں کا داخلہ بند رہا ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔