کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سالِ نو کی اّمد کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ سالِ نو کی آمد پر کراچی میں گورنر ہاؤس میں غیر معمولی اّتش بازی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر قوالی کی محفل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔گورنر ہاؤس میں کلچرل پروگرام شہریوں کو امید اور حوصلہ دینے کی کوشش ہے۔دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔کراچی میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہو گی۔کراچی میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025ء تک ہو گا۔
مقبول خبریں
بنگلہ دیش کا رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش نے رمضان المبارک میں اسکولوں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش...
جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا ،حماس
تل ابیب (این این آئی)حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ...
بلوائیوں کو ریلیف ملا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا،عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ...
اسرائیلی فوج کے حملے جاری، پولیس چیف سمیت مزید 50 فلسطینی شہید
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفی سمیت مزید 50...
سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے...
دمشق(این این آئی)سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں ...