دمشق(این این آئی )خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک شام کے معاملے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے موجودہ مرحلے میں شام کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شام میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم شام کے مسئلے کو حل کریں گے۔ سیاسی، اقتصادی اور انسانی بنیادوں پر شام کی مدد کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کا جنرل سیکرٹریٹ دمشق کی مدد کے لیے خصوصی تجاویز کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ہم ان کا اعلان کریں گے جب ان کو حتمی شکل دی جائے گی، کیونکہ ان سے شامی عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے شام کے دورے کے دوران دمشق میں شامی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں استحکام پورے خطے کا استحکام ہے۔البدیوی نے شام کی حمایت اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ ساتھ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کونسل کے رکن ممالک کے موقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستیں شام میں جامع سیاسی حل، اقتدار کی پرامن منتقلی کی حمایت کرتی ہیں۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہیخلیجی ریاستیں شام میں کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کو شام کی سرزمین سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...