نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1ـ2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
بنگلہ دیش کا رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش نے رمضان المبارک میں اسکولوں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش...
جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا ،حماس
تل ابیب (این این آئی)حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ...
بلوائیوں کو ریلیف ملا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا،عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ...
اسرائیلی فوج کے حملے جاری، پولیس چیف سمیت مزید 50 فلسطینی شہید
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفی سمیت مزید 50...
سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے...
دمشق(این این آئی)سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں ...