لاہور(این این آئی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے نو منتخب صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ میرٹ اور ایمانداری کریں گے تو کھیلوں میں کامیابی خود ملے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف سعید کا کہنا تھا کہ پہلا ہدف انتظامی امور سے بڑھ کر کھیل کے اقدار کو اہمیت دینا ہے۔ کھیلوں میں اخلاقیات اور اسپورٹ سمین شپ کو لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ اب فرسودہ ہوچکی ہے کہ ہم پہلے میڈل لیں گے اور پھر ایماندار ہو جائیں گے۔ اولمپک ازم کے مطابق ہاؤس کو چلانے کی کوشش کریں گے۔عارف سعید کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ مل کر کھیلوں کی ترقی کیلیے کام کریں گے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم مل کر کر طے کریں گے کہ ہم نے کھیل اور کھلاڑیوں کی کامیابی کیلیے کیا کرنا ہے۔نو منتخب صدر پی او اے نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ابھی بہت کام پڑا ہے، گیمز کیلیے بہت سرمائے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ساتھ مل کر ساؤتھ ایشین گیمز کو پاکستان کا شو کیس بنائیں گے۔ پاکستان ساف گیمز کرئے گا تو بڑی گیمز کیلیے آگے بڑھے گا۔انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کی منظوری دیدی ہے۔ نیشنل گیمز کی تاریخیں اپریل مئی کے دوران طے ہو جائیں۔
مقبول خبریں
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا...
26 نومبر کا احتجاج’ 13مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کو ضمانت منظور جبکہ...
بنگلہ دیش کا رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش نے رمضان المبارک میں اسکولوں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش...
جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا ،حماس
تل ابیب (این این آئی)حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ...
بلوائیوں کو ریلیف ملا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا،عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ...