غزہ(این این آئی )غزہ میں باقی رہنے کے بارے میں اعلی سکیورٹی حکام کی وارننگ کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل غزہ میں لڑائی میں واپس آئے گا چاہے وہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی کر چکا ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کے باقی رہنے کا کوئی بھی حل مسترد کر دیا جاتا ہے۔ غزہ کی پٹی میں مستقبل کے حوالے سے معاملہ ابھی زیر بحث ہے۔نیتن یاہو کے دفتر نے یہ بھی بتایا کہ غزہ میں وزیر اعظم کی طرف سے طے کی گئی پالیسی یہ ہے کہ غزہ میں نہ تو حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کا شہری کنٹرول ہوگا۔ انسانی امداد کی تقسیم میں بھی ان دونوں کا کوئی کردار نہ ہوگا۔یاہو کے دفتر نے کہاکہ نیتن یاہو اس معاہدے سے اتفاق نہیں کرتے جس میں جنگ کا خاتمہ اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کو واپس بلانا شامل ہو۔ نیتن یاہو ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس کے تحت حماس کی غزہ کی پٹی میں دوبارہ واپسی کو روکا جا سکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...