ایڈنبرگ (این این آئی) پاکستانی نوجوان اذان علی نے تاریخ رقم کردی، اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے ناقابلِ شکست کھلاڑی بن گئے۔پاکستان جونیئر انڈر 17 کیٹیگری اسکواش چیمپین اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گئے۔اذان علی خان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دے دی، پاکستانی جونیئر اسکواش چیمپین اذان علی خان نے جیت پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے نام کر دی۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھلاڑی ، کوچ، ٹیم منیجر اور قوم کو اس جیت پر مبارکباد دی، ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ایونٹ میں حصہ لینے والوں میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ کے کھلاڑی شامل تھے، اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہوگی، پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا...
26 نومبر کا احتجاج’ 13مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کو ضمانت منظور جبکہ...
بنگلہ دیش کا رمضان المبارک میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش نے رمضان المبارک میں اسکولوں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش...
جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا ،حماس
تل ابیب (این این آئی)حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ...
بلوائیوں کو ریلیف ملا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا،عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ...