کراچی(این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت اس حد تک نہیں گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات جبکہ دوسری انٹرنیشنل پریشر ڈویلپ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بارہ سال جیل میں رہے لیکن پھر بھی اپنے وطن پر آنچ آنے نہیں دی، ہم بھی نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی قیدی کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے، عمران خان کے ملٹری کورٹس کے حق میں بیانات موجود ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج پارہ چنار کے جو حالات ہیں اس کی ذمہ دار نااہل پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بنوں جیل سے دہشتگرد چھڑوائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے اپنے صوبے میں تو ایک سڑک بھی نہیں کھلوا پا رہے، اس پر کیا عمران خان نے کوئی بیان دیا ہے؟ کیا عمران خان نے حکومت کو کوئی احکامات دیے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کے پی میں ساڑھے تین سال میں ایک بھی کام نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی نے بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی کوشش کی، کوئی ایک اچھا منصوبہ بتا دیں جو کے پی حکومت نے کیا ہو، نوجوان اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کون کیا کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...