ٹرمپ کابینہ کے ممکنہ افراد کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا

0
28

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانیوالے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ناموں کی توثیق سے پہلے سوشل میڈیا پر بیانات نہ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاوس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہیجس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے کاونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔