بغداد(این این آئی)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے کہا ہے کہ امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی مجھے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے اپنے والد کی 18 ویں برسی کے موقع پر عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنی یادداشتوں میں تصدیق کی ہے کہ النامق خاندان ہی نے ان کے بارے میں اطلاع دی تھی، اگر عراقیوں نے مجھے چنا تو مجھے سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔رغد نے کہا کہ اس وقت پورا خطہ المیوں کی لپیٹ میں ہے، عراقیوں کو چاہیے کہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو مسترد کر دیں اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔رغد صدام حسین نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے سیاست میں کام کرنے سے روکے۔سابق عراقی صدر کی بیٹی نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارا عرب خطہ بہت سے المیوں اور خطرناک واقعات کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے عراق بھی اس مرحلے سے گزر سکتا ہے اور یہ دوسروں سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔
مقبول خبریں
سبی اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے’کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
سبی (این این آئی)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں’ امیر...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ...
عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں...