نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی سوشل میڈیا پر ‘تھینک یو’ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ روہیت شرما اس وقت آسٹریلیا میں بھارت ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں وہ پہلے ہی ہوم ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1ـ2 کے خسارے میں ہیں جبکہ اب صرف ایک میچ باقی ہے۔ رواں برس روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم “ہٹ مین” ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے روہت نے بقیہ تین میچز کی پانچ اننگز کے دوران کسی بھی ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 10 رنز اسکور کیے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس پوسٹ میں روہت شرما نے 2024 میں حاصل کی گئی اپنی کامیابیوں کی جھلک پیش کی۔ پوسٹ میں روہت شرما نے کیپشن میں دلچسپ عبارت بھی تحریر کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ بھارتی کپتان نے تحریر کیا، ‘تمام اتار چڑھاؤ اور اس کے درمیان ہر چیز کے لیے شکریہ 2024۔’
مقبول خبریں
سبی اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے’کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
سبی (این این آئی)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں’ امیر...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ...
عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں...