لندن(این این آئی)حال ہی میں سر کا خطاب پانے والے میئر لندن صادق خان نے کہاہے کہ یہ خطاب ملنے پر خود کو بہت عاجز محسوس کر رہا ہوں، یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔ سر کا خطاب ملنے کے بعد جیو نیوز کو پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے، میرے والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی۔صادق خان نے کہا کہ میریوالد کو بس ڈرائیور کی نوکری ملی تھی، والدہ کپڑے سیتی تھیں، اس ملک میں محنت کا صلہ ملتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکا اعزاز ملنے پر والدہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں،ہم سب والد کویاد کر رہے تھے، بچیمذاق کر رہے ہیں کہ گھرمیں آپ سر نہیں صرف ہمارے والد ہیں، میری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، یہ ایوارڈ بھی پوری ٹیم کے لیے ہے۔میئر لندن صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ سے خاصے اچھے تعلقات ہیں، برطانوی وزیراعظم بھی میرے دوست ہیں۔
مقبول خبریں
سبی اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے’کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
سبی (این این آئی)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں’ امیر...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ...
عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں...