اسلام آباد(این این آئی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا، اس موقع پر ملک کے صدر نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی لیکر آئے، اْمید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنیکے لیے یکجہتی،نظم وضبط،محنت اور لگن سیکام کرناہوگا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اْن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرناہوگی، پاکستان کو مضبوط بنانیکے لیے غریب طبقیکی ترقی پرتوجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی کامیابیوں، ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنیکی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت اے کام کرنیکا عزم کریں۔
مقبول خبریں
سبی اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے’کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
سبی (این این آئی)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں’ امیر...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ...
عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں...