اسلام آباد(این این آئی )وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2024ء کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ باضابطہ طور پر قومی اقتصادی ٹرانفارمیشن پلان’اڑان پاکستان’ کا اجرا کر دیا ہے، اڑان پاکستان معیشت کو نئی جہت دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومت کا عزم ہے۔انہوں نے وطنِ عزیز کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نیا سال بھوک، افلاس، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ہو۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوش حال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...