اسلام آباد(این این آئی )پاک فوج کے جانبازوں نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی ہے۔سال 2024 میں بے شمار اندرونی اور بیرونی چیلنجرز کے باوجود پاک فوج نے ملک و قوم کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ سال 2025 میں بھی پاک فوج ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔نئے سال کے موقع پر پاک فوج کے سرحدوں پر تعینات جانثاروں نے عوام کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری طرف سے پوری قوم کو نیا سال مبارک ہو۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم آخری دم تک ملک و قوم کی حفاظت کرتے رہیں گے۔فوجی جوان نے پیغام میں کہا کہ ہم نئے سال کی آمد پر ایل اوسی کے دونوں اطراف رہنے والے بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک اور جوان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ پاکستان کا بارڈر محفوظ ہے اور ہم مادر وطن کی حفاظت کے لئے یہاں موجود ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال ہمارے لئے روشن اور پْرامید ہوگا۔ایک فوجی جوان نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ دیر کی برف پوش چوٹیوں سے اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو۔ امید ہے کہ نیا سال عزم اور خوشحالی لے کر آئے گا۔ انشاء اللہ ہم اپنی قوم کی توقعات پر پورا اتر کر پاکستان کو دنیا کی نظر میں بے مثال بنا دیں گے۔ ہم اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے سر انجام دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی محبت کرنے والی عظیم قوم کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...