اسلام آباد(این این آئی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دعا ہے 2025 کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو۔سال نو پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سب کو نئے سال کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں کشمیریوں، فلسطینیوں کو انصاف ملے، دنیا میں امن ہو، حق اور باطل کی جنگ میں امن جیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، پاکستان یونائیٹڈ نیشنل کی سکیورٹی کونسل کا 8 ویں بار ممبر بنا ہے، امید کرتی ہوں ممبر شپ کے بعد کشمیر کاز دنیا کے اندر مزید مثبت طریقے سے اجاگر ہوگا۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے یہ کشمیریوں، فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو، تمام مظلوم فلسطینی قیدی رہا ہوں، ہم نے 10 سال سے یاسین ملک کو بھی نہیں دیکھا، اللہ یاسین ملک کو بھی رہا کرے، لاکھوں کشمیری اپنے خاندان سے الگ ہیں، اللہ ان کو بھی آپس میں ملائے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...