پشاور(این این آئی )مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے صدی پرانا کرم تنازع حل کے قریب ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نگراں دور میں بند کیا گیا صحت کارڈ پروگرام دوبارہ فعال کیا، صحت کارڈ پر مارچ سے دسمبر تک 7 لاکھ 89 ہزار 721 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے سے اب تک صحت کارڈ کی مد میں 20 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 5 ارب روپے کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ میگا پروجیکٹ پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ متعارف کیا گیا ہے، صوبے میں لائف انشورنس پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 60 سال سے کم عمر میں وفات پانے والے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والے کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...